اتوار‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2025 

ثابت ہو گیا اب کسی عہدے پر فائز ہونا اب کوئی پکنک نہیں رہا, اہم ملک کے وزیر مستعفی

datetime 26  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)مصر میں صدر عبدالفتاح السیسی کے 2014ء میں برسراقتدار آنے کے بعد بدعنوانی کا ایک بڑا اسکینڈل سامنے آیا ہے اور اس کی وجہ سے رسد (سپلائی) کے وزیر خالد حنفی مستعفی ہوگئے ہیں۔مصر کے سپلائی کے وزیر قومی خزانے سے غذائی اجناس پر دیے جانے والے زرتلافی (سب سڈی) پروگرام اور اجناس کی خریداری کے ذمے دار سرکاری ادارے جنرل اتھارٹی برائے سپلائی کماڈیٹیز (جی ای ایس سی) کے انچارج تھے۔سرکاری ٹی وی پر خالد حنفی نے اپنے استعفیٰ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تجربے نے ثابت کیا ہے کہ کسی عہدے پر فائز ہونا اب کوئی پکنک نہیں رہا ہے۔مصری پارلیمان نے گندم کے ذخائر کے اس بڑے فراڈ اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے ایک کمیشن تشکیل دیا تھا۔اس کا کہنا تھا کہ بیس لاکھ ٹن گندم یا مقامی طور پر ذخیرہ کی گئی 40 فی صد جنس غائب غلہ ہوسکتی ہے۔
جنرل پراسیکیوٹر نے اس اسکینڈل میں ملوّث نجی گوداموں کے متعدد مالکان اور دوسرے افراد کو گرفتار کرنے ،ان پر سفری پابندیوں اور ان کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔ان گوداموں کے مالکان نے قومی خزانے سے رقوم اینٹھنے کے لیے کاغذوں میں اپنے گوداموں میں زیادہ گندم موجود دکھائی تھی لیکن ارکان پارلیمان کے چھاپوں کے دوران وہاں کہیں کم مقدار میں گندم برآمد ہوئی ہے۔اگرچہ خالد حنفی زرتلافی کے لیے مختص رقوم اینٹھنے اور ان سے منافع خوری کے اس اسکینڈل میں براہ راست ملوث نہیں ہیں لیکن حالیہ ہفتوں کے دوران ارکان پارلیمان ،صنعت سے وابستہ حکام اور میڈیا کے تبصرہ نگاروں نے انھیں ہی اس تمام فراڈ کا مورد الزام ٹھہرایا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…