جمعہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2025 

’’اقوام متحدہ گھناؤنے کام میں ملوث نکلی‘‘ دنیا بھر میں سنگین امراض پھیلانے کا اعتراف کر لیا

datetime 25  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے پہلی بار اعتراف کیا ہے کہ 2010 کے دوران ہیٹی میں پھیلنے والی ہیضے کی وبا جس سے 8 لاکھ افراد متاثر اور ہزاروں لوگ ہلاک ہوئے وہ اقوامِ متحدہ کی وجہ سے پھیلی تھی۔ ہیٹی میں اس وبا کے اثرات آج تک جاری ہیں حالانکہ اس ملک میں پچھلے 100 سال کے دوران ہیضے کی وبا کبھی نہیں ا?ئی تھی۔ اپنے اعترافی بیان میں بان کی مون نے کہا کہ ہیٹی سے یہ وبا ختم کرنے کے لیے ابھی ’’بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے‘‘ لیکن نیویارک ٹائمز نے اقوامِ متحدہ کی کچھ خفیہ دستاویزات کے حوالے سے جو رپورٹ شائع کی ہے اس میں ثابت کیا گیا ہے کہ اگر اقوامِ متحدہ وہاں (ہیٹی میں) کارروائی نہ کرتی تو وہاں ہیضے کی وبا بھی نہ پھیلتی۔
ہیضہ ’’وبریو کولریا‘‘ نامی جرثوموں کی وجہ سے ہوتا ہے جو انسانی فضلے کے ذریعے منتقل ہوتے ہیں۔ 2010 سے ایک صدی پہلے تک ہیٹی میں ہیضے کی وبا کا کوئی وجود نہیں تھا لیکن اْس سال وہاں دریائے میئل کے قریب سے یہ وبا شروع ہوئی اور کچھ ہی دنوں میں ایک وسیع علاقے میں پھیل گئی۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق اقوامِ متحدہ کی امن فوج کے 454 اہلکار ہیٹی بھیجے گئے تھے جو اس سے پہلے ہیضے کی وبا سے متاثرہ نیپال میں تعینات تھے۔ ان فوجیوں کا قیام دریائے میئل کے قریب ایک اڈے میں تھا اور اس اڈے سے خارج ہونے والا فضلہ مسلسل دریا میں شامل ہوتا رہتا تھا۔ ہیٹی میں ہیضہ پھیلنے کی واحد ممکنہ وجہ ان ہی لوگوں کا فضلہ ہوسکتا تھا جو دریا میں شامل ہورہا تھا۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وبا سے کم از کم 10 ہزار افراد ہلاک ہوئے جب کہ بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ رہی ہوگی۔
اب تک اقوامِ متحدہ نے اس وبا کی ذمہ داری قبول نہیں کی تھی اور اپنا یہ مؤقف برقرار رکھا تھا کہ ہیٹی میں ہیضے کی وبا پھیلنے سے اس کا کوئی تعلق نہیں تھا۔ لیکن نیویارک یونیورسٹی کے فلپ ایلسٹن نے جو اقوامِ متحدہ کے ماہرین میں بھی شامل رہے ہیں، اس سارے واقعے کی تفصیل سے چھان بین کرنے کے بعد 19 صفحے کی ایک رپورٹ مرتب کرکے چند ہفتے پہلے بان کی مون کے سپرد کی۔ اس کے جواب میں بان کی مون کے نائب ترجمان فرحان حق نے ایک ای میل میں یہ اقرار تو کرلیا کہ ہیٹی میں ہیضے کی وبا میں اقوامِ متحدہ نے ’’کردار ادا کیا تھا‘‘ لیکن اس کی نوعیت اور شدت کا تعین کرنے کے لیے مزید 2 سے 3 مہینوں کا وقت مانگا ہے۔ اس سے پہلے جنوری 2016 کے دوران ’’پی ایل او ایس میڈیسن‘‘ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں بھی اقوامِ متحدہ پر تنقید کی گئی تھی کہ اگر وہ اپنے اہلکاروں کو ہیضے کی ایک کم خرچ دوا بروقت فراہم کردیتی تو ہیٹی میں ہیضے کی وبا پھیلنے کے امکانات 91 فیصد تک کم رہ جاتے لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔ ہیٹی میں ہیضے کی وبا اب تک قابو سے باہر ہے جس سے بیمار پڑنے والوں اور مرنے والوں کی تعداد ہر آنے والے دن کے ساتھ بڑھتی ہی جارہی ہے ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…