لندن(نیوزڈیسک)الطاف حسین کی متنازعہ تقریر کا اصل مقصد کیا ہے؟معروف برطانوی سیاستدان نے خطرناک منصوبے سے پردہ اُٹھادیا،تفصیلات کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ کے رکن لارڈ نذیر احمد نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ الطاف حسین کی متنازعہ تقریر کا اصل مقصد کشمیر کاز کو نقصان پہنچانا ہے ،مقبوضہ کشمیرمیں تحریک آزادی کو نقصان پہنچانے کے لئے یہ ایشو اٹھایاگیا اوراس کے پیچھے بھارت اور اس کی خفیہ ایجنسی ”را“ کا ہاتھ ہے انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کے ایشو میں جتنی بھی باتیں ہیں ان سب سے بھارت کو فائدہ پہنچتا نظر آرہاہے انہوں نے الطاف حسین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ الطاف حسین کے خلاف برطانیہ کی حکومت نہیں بلکہ پولیس کو متحرک ہونا پڑے گا انہوں نے کہا کہ ایک برطانوی شہری لندن میں بیٹھ کر پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے برطانوی حکومت اس کی سرپرستی نہیں کرسکتی۔