جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

10ہزار،0 2ہزار،0 3ہزار نہیں بلکہ اتنے ہزار عازمین حج مکہ مکرمہ سے نکال دئے گئے کہ جان کر ہوش اڑ جائیں گے، وجہ کیا تھی ؟

datetime 22  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے سیکیورٹی حکام نے غیرقانونی طریقے سے بیرون اور اندرون ملک سے حج کے لیے مکہ مکرمہ پہنچنے والے 70 ہزار افراد کو واپس کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سیکیورٹی جنرل کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عازمین حج کو بلا اجازت یا غیرقانونی طور پر مکہ مکرمہ لانے میں ملوث 28 ہزار گاڑیوں کے مالکان کو جرمانے کیے گئے یا گاڑیاں ضبط کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ بعض ایسی گاڑیاں بھی ضبط کی گئی ہیں جو حجاج کرام کے سفر کے لیے نا مناسب ہیں جب کہ مناسب سمجھی جانے والی ان گاڑیوں کے مالکان کو جرمانے کیے گئے جن کے پاس حجاج کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے کے پرمٹ نہیں تھے۔سیکیورٹی جنرل کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولیس نے غیرقانونی طور پر مشاعر میں پہنچنے والے ستر ہزار غیرقانونی عازمین حج کو واپس کیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹریفک پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ایام حج کے موقع پر حجاج کرام کی نگرانی، ان کی دیکھ بھال اور انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے چوکس ہیں۔اس ضمن میں کسی بھی غیرقانونی نقل وحرکت پر بھی گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔ حجاج کرام کی سہولت کے لیے مسجد حرام کے آس پاس کاروں کی پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے۔ مکہ مکرمہ بالخصوص حرمین کو ملانے والی شاہراہوں پر ٹریفک رواں رکھنے کے لیے بھی بھرپورانتظامات کیے گئے ہیں۔ ایمرجنسی پولیس اور ایمبولیس سروسز بھی عازمین حج کی سہولیات کے لیے ہمہ وقت مصروف ہیں۔ حج کے قواعدو وضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…