اڑیسہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں وی آئی پی کلچر کا ایک اور شرمناک واقعہ سامنے آیا ہے، ریاست اڑیسہ میں ایک تقریب کے دوران بھارتی وزیرنے گارڈ سے اپنے جوتے کے فیتے بندھوائے۔اڑیسہ میں بھارت کے یوم آزادی کے موقع پرترنگا لہرانے کی تقریب میں کابینہ کے وزیر جوگیندر بہیرا نے اپنے سیکورٹی گارڈ نے جوتے کے فیتے باندھنے کا حکم دیا، اس پر گارڈ نے لوگوں کے سامنے وزیرکے جوتے کے فیتے باندھے۔بھارتی وزیر کا موقف تھا کہ میں وی آئی پی ہوں،اپنے جوتے خود نہیں پہنتا، پرچم میں نے لہرایاہے، اس گارڈ نے نہیں۔جوگیندر بہیرا کو اس اقدام پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔
مقامی وکیل پراہلد سنگھ کا کہنا ہے کہ ایک سرکاری اہلکار کی جانب سے وزیر کے جوتے کے فیتے باندھنا ریاست اڑیسہ میں آجبھی برطانوی راج کے مائنڈ سیٹ کے وجود کو ظاہر کرتی ہے۔واقعے پر حکومت کی طرف سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
بھارت میں وی آئی پی کلچر کا ایک اور شرمناک واقعہ میں وی آئی پی ہوں ۔۔۔۔
17
اگست 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں