اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

امریکی پولیس کا لڑکی کا نقاب اتارنے کی کوشش, مسلمان لڑکی نے زبردست اقدام اٹھا لیا

datetime 12  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شکاگو(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں غلطی سے دہشت گردی کے شبے میں گرفتار کیے جانے پر ایک مسلم لڑکی نے شکاگو پولیس کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔امریکی میڈیا کے مطابق اعتماد الماتار نامی لڑکی کا موقف تھا کہ پولیس اہلکاروں نے ان کے نقاب اتارنے کی کوشش کرکے مسلمانوں کے مذہبی اقدار اور شہری حقوق کی خلاف ورزی کی۔خیال رہے کہ گزشتہ برس 4 جولائی کو شکاگو پولیس نے سب وے اسٹیشن پر دہشت گردی کے شبے میں مسلمان لڑکی کو گرفتار کیا تھا۔رپورٹ کے مطابق کئی پولیس اہلکاروں نے اعتماد الماتار کا سب وے اسٹیشن کی سیڑھیوں تک پیچھا کیا، اس سے بدتمیزی کرتے ہوئے اس کا نقاب اتارا اور حراست میں لیا۔سب وے اسٹیشن پر نصب سیکیورٹی کیمرے نے ان مناظر کو محفوظ کیا، جس میں پولیس اہلکاروں نے کئی منٹ تک لڑکی کو پکڑنے کے لیے سیڑھیوں کی جانب بھاگتے ہوئے دیکھا گیا لیکن جلد ہی پولیس اہلکار کیمرے کی آنکھ سے اوجھل ہوتے ہوئے دیکھایا گیا ہے۔
امریکی اسلامک تعلقات کونسل (سی اے آئی آر) کے وکیل اور سول کیس کے شریک کونسل فل رابرٹسن نے پولیس اہلکاروں کے عمل کو اجنبیوں سے نفرت، نسلی پرستی اور اسلام فوبیا قرار دیا۔پولیس کا کہنا تاھ کہ گزشتہ برس 4 جولائی کو عام تعطیل کی وجہ سے دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر سیکیورٹی سخت کردی گئی تھی، جب مسلمان لڑکی کو مشکوک بیگ کے ساتھ سب وے اسٹیشن پر دیکھا گیا تو ان کے چلنے کا انداز کچھ مشکوک تھا، جس پر شک ظاہر ہوا کہ وہ خودکش بمبار ہے، جس کے بعد اس کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اعتماد الماتار کو پولیس کے احکامات سے انکار کرنے پر مقدمے کا سامنا کرنا پڑا، تاہم گزشتہ سال ان کو تمام الزامات سے بری کردیا گیا۔اس کیس میں شکاگو پولیس کے 6اہلکاروں کو نامزد کیا گیا، جس میں طاقت کا بے جا استعمال، مذہبی آزادی کے اظہار کی خلاف ورزی اور جعلی گرفتاری کا مقدمہ چلایا جائے گا۔پولیس کے ترجمان نے اس مقدمے پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا محکمہ زیر التوا مقدمات پر کوئی بات نہیں کرے گا۔تاہم پولیس نے ایک اعلامیہ جاری کیا ، جس میں کہا گیا کہ پولیس اہلکار ہر روز مشکوک سرگرمیوں کی تحقیقات کرتے ہیں، جرائم کے خلاف لڑتے ہیں جبکی یہ کوشش کی جاتی ہے کہ عوام کے ساتھ بہتر رویہ اختیار کیا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…