ولنگٹن (این این آئی) چین، آسٹریلیا اور امریکہ سے آنیوالے سیاحوں و دیگر افراد نے نیوزی لینڈ کی معیشت میں جان ڈال دی ہے ، جون کے مہینے میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 11.9فیصد زیادہ سیاحوں نے نیوزی لینڈ کا رخ کیا جن کی تعداد ایک لاکھ 96ہزار دو سو کے قریب تھی ، نیوزی لینڈ آنیوالوں سیاحوں میں آسٹریلیاپہلے نمبر پر جبکہ چین دوسرے نمبر پر رہا ،چین میں گزشتہ سال جون کے مہینے میں 3.31ملین سیاح نیوزی لینڈ آئے۔سیاحوں کی آمد سے نیوزی لینڈ کی ہوٹل انڈسٹری اور سیاحت کی صنعت کو زبردست فائدہ پہنچا جس نے نیوزی لینڈ کی معیشت میں جان ڈال دی۔