اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

بھارت کا مکرہ چہرہ ایک بار پھر بے نقاب امریکی خاتون کے ساتھ شرمناک اقدام معروف بھارتی فلمساز کو 7 سال قید کی سزا

datetime 5  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں بالی ووڈ کے محمود فاروقی نامی ایک فلم ساز کو ایک امریکی خاتون اسکالر کے ساتھ جنسی زیادتی کے جرم میں سات سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ مجرم نے گزشتہ برس نئی دہلی میں اس خاتون کو ریپ کیا تھا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق اس جرم کا نشانہ بنننے والی خاتون کے وکیل نے بتایا کہ محمود فاروقی کو یہ سزا ایک بھارتی عدالت نے سنائی۔بھارتی دارالحکومت میں اس مقدمے کی تیز رفتار سماعت کرنے والی ایک عدالت اس واقعے میں ملزم محمود فاروقی کو پہلے ہی قصور وار قرار دے چکی تھی۔
کارروائی میں محمود فاروقی کے لیے سزا کا اعلان کرتے ہوئے عدالت نے اسے سات سال کی سزائے قید کا حکم سنایا۔اس مقدمے میں درخواست دہندہ امریکی اسکالر نے کہا تھا کہ وہ اپنے تحقیقی کام کے دوران محمود فاروقی کو اس کے گھر پر ملی تھی، جس دوران وہ نشے کی حالت میں اس کے ساتھ جنسی زیادتی کا مرتکب ہوا تھا۔اس واقعے کے بعد محمود فاروقی نے اس خاتون کو لکھی گئی ای میلز میں اس سے اپنے اس عمل کی معافی بھی مانگی تھی۔ یہی ای میلز بعد میں استغاثہ کی طرف سے فاروقی کے خلاف ثبوت کے طور پر عدالت میں پیش کر دی گئی تھیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…