پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

اگر تم عمران خان سے شادی نہیں کرنے والی تو اسلام کیوں قبول کر رہی ہو؟کرسٹینا بیکر نے اپنی والدہ کے سوال پر کیا جواب دیا؟

datetime 4  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف امریکی ناول نگار کرسٹینا بیکر نے برسوں بعد حیرت انگیز انکشافات کر دیئے۔ تفصیل کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان نے جب امریکی ناول نگار کرسٹینا بیکر سے سوال کیا کہ جب انہوں نے اسلام قبول کیا تو ان کے معاشرے، لوگوں اور میڈیا کا کیا رد عمل تھا؟ کرسٹینا بیکر نے سوال کے جواب میں کہا کہ’’میں اپنے والدین سے شروع کرتی ہوں۔ انہوں نے مجھ سے کہا کہ اگر تم عمران خان سے شادی نہیں کر رہی تو اس کا مذہب کیوں اپنانا چاہتی ہو؟ تو میں نے جواب میں کہا کہ دیکھئے! آپ مذہب کا فیصلہ کسی دوسرے کو دیکھ کر نہیں کر سکتے۔ آپ کو گہرائی میں دیکھنا پڑتا ہے۔ میں نے اسلام کو عمران خان کی وجہ سے نہیں اپنایا ، عمران نے تو بس اسلام کا تعارف کروایاتھا۔
کرسٹینا بیکر نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کا میرے قبول اسلام پر ری ایکشن کافی منفی تھا اور وہ اسے منفی انداز میں پیش کر رہا تھا۔ میڈیا کا کہنا تھا کہ ’’یہ عقل کھو بیٹھی ہے‘‘ میڈیا نے میرے بارے میں بہت عجیب باتیں کی کہ کیا میں دہشت گردی پھیلانا چاہتی ہوں؟ ۔ کرسٹینا بیکر نے کہا کہ میں 1995 میں جرمن اخبارات کی ہیڈ لائن بن کر شائع ہوئی۔ مجھے اطمینان ہے کہ الحمد للہ میں مسلمان ہوں ،، میں نے بہت مشکلات بھی اٹھائیں لیکن اللہ کے کرم سے حل ہو گئیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…