پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان کے دیرینہ دوست چین میں خوفناک تباہی ایک لاکھ سے زائد افراد ۔۔۔ چین سے بری خبر آ گئی

datetime 2  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے صوبے گوانگ ڈونگ میں سمندری طوفان نے تباہی مچا دی ، ڈیڑھ سو سے زائد پروازیں منسوخ ایک لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ، تبت میں سیلاب سے معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے ہیں۔ طوفان ’’ندا‘‘ چین کے ساحلی شہروں سے ٹکرا گیا ہے جس کے نتیجے میں شدید بارشیں ہوئی ہے۔ شینزان میں 12 سو سے زیادہ کشتیوں کو ساحل پہ واپس بلایا گیا ہے جبکہ ایک لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔ ہانگ کانگ میں بھی طوفان نے معمولات زندگی درہم برہم کیے ہیں۔ سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں اور شدید بارش کے باعث 150 پروازیں منسوخ کی گئیں ، کئی مقامات پر درخت گرنے کے واقعات پیش آئے ہیں۔ تبت میں شدید سیلاب کے باعث نظام مواصلات اور سڑکوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ 5 ہزار سے زائد افراد کا تبت سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے ، حکام نے امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ذرائع کے مطابق خوفناک سمندری طوفان سے چین کو شدید مالی نقصان سے دو چار ہونا پڑا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…