جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

سفر کیلئے اڑن طشتری کا استعمال, ایرانی عالم دین کے دعوے نے نئی بحث چھیڑ دی

datetime 1  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سماجی رابطے کی فارسی زبان کی ویب سائٹوں پر ان دنوں ایران کی ایک نمایاں مذہبی شخصیت کے دلچسپ بیان کا چرچا ہو رہا ہے۔ فارس نیوز ایجنسی کے مطابق قْم شہر میں مکارم شیرازی نے دعوی کیا ہے کہ شیعوں کے بارہویں امام حضرت مہدی منتظر (علیہ السلام) آسمان میں سفر کے لیے اْڑن طشتری ٹائپ چیز کا استعمال کرتے ہیں۔نیوز ایجنسی کے مطابق شیرازی نے جمعے کے روز اپنے ایک معتقد کی جانب سے حضرت مہدی منتظر سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” وہ اْڑن طشتری سے ملتے جلتے کمال درجے کے ایک ذریعے پر سوار ہوتے ہیں اور اس کے ساتھ آسمان کا سینہ چیرتے ہیں۔
روایت میں بادل کا لفظ استعمال ہوا ہے تاہم یقیناًاس سے مراد عام بادل نہیں ہے کیوں کہ وہ سفر کے لیے استعمال ہونے والا کوئی ذریعہ نہیں۔ یہاں بادل کی مانند سفر کرنے والے ایک ذریعے کی جانب اشارہ ہے جس کی آواز بادل کی گرج کی سی ہے اور رفتار بجلی کی کوند کی طرح ہے”۔یاد رہے کہ مکارم شیرازی اپنے قول میں شیعہ مذہب کے پانچویں امام محمد بن علی باقر رحمت اللہ علیہ سے منسوب ایک روایت کو بنیاد بناتے ہیں۔ شیرازی کے مطابق روایت میں بتایا گیا ہے کہ مہدی منتظر آسمان میں بادل کی طرح چلنے والا ذریعہ استعمال کرتے ہیں۔واضح رہے کہ بہت سے حلقوں نے اس عقیدے کا فائدہ اٹھانے کی بھی کوشش کی۔ بعض نے مہدی منتظر سے تعلق کا دعوی کیا جب کہ بعض نے یہ دعوی کیا کہ ان کی قیادت مہدی منتظر سے رابطے میں ہیں۔ آج بھی ایرانی مرشد اعلی علی خامنہ ای کے بعض حامیوں کا کہنا ہے کہ “الس?د الخراسانی” ہی وہ شخصیت ہیں جو مہدی منتظر کو پرچم حوالے کریں گے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…