استنبول(مانیٹرنگ ڈیسک )ترک صدرطیب ایردوآن نے امریکی صدر اوباما سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر ہم اسٹریٹجیک پارٹنر ہیں تو پھر ہمارے اس مطالبے پر کان دھرے جائیں اورفتح اللہ گولن کو ترکی کے حوالے کیاجائے،میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں ترک صدرطیب ایردواان نے کہاکہ مسلح افواج کے اندر موجود چھوٹے سے ایک گروپ کا مکمل صفایا کردیا گیا ہے اور اس واقعے میں ملوث تمام افراد کو ایک ایک کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا ہے اور ان کو ایک ایک کرتے ہوئے عدلیہ کے روبرو پیش کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عوام کو ترک مسلح افواج سے لڑانے کی کوشش کرنے کرنے والوں کی چالوں کو کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس ملک میں ایک بھی دہشت گرد کو نہیں رہنے دیا جائے گا۔