قندوز(نیوز ڈیسک) افغانستان کے شمالی شہر قندوز کو طالبان کے قبضے سے چھڑانے کے لیے امریکی فوج نے قندوز پر فضائی حملہ کیا ہے.خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق نیٹو ترجمان کرنل برائن ٹرائبس کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ فضائی حملہ نیٹو اورامریکی افواج کو درپیش خطرے کے پیش نظرکیا گیا.افغان وزارتِ دفاع کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ قندوز کو طالبان کے قبضے سے آزاد کرنے کے لیے فضائی آپریشن کا آغاز صبح 8 بجے کیا گیا،جبکہ پولیس ہیڈ کوارٹرز اور سٹی جیل کو طالبان کے قبضے سے آزاد کروایا جاچکا ہے۔گذشتہ روز طالبان نے افغانستان کے پانچویں بڑے شہر قندوز کے تقریباً نصف حصہ پر کنٹرول حاصل کرکے شہر کے مرکزی چوک اور اہم عمارتوں پر اپنا جھنڈا لہرا دیا تھا۔شمالی صوبہ قندوز کے پولیس ترجمان سید سرور حسینی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا تھا کہ تقریباً نصف شہر طالبان عسکریت پسندو ں کے قبضے میں چلا گیا ہے، لڑائی جاری ہے لیکن ہماری فورسز کو تاحال معاونت نہیں ملی‘۔طالبان کے شہر میں داخلے کو نیٹو کی تربیت یافتہ پولیس اور فوج کے لیے ایک نفسیاتی دھچکا قرار دیا جا رہا تھا.خیال رہے کہ دسمبر، 2014 میں غیر ملکی فوج کے انخلاءکے بعد مقامی فورسز بغیر کسی معاونت کے اکیلے طالبان سے لڑ رہی ہیں۔دوسری جانب سرکاری حکام نے شہر پر قبضے کی اطلاعات کو مسترد کرتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ عسکریت پسندوں سے شہر کے باہر لڑائی جاری ہے، وزارت داخلہ کے ترجمان صدیق صدیقی کا کہنا تھا کہ متعدد دشمن جنگجو بھی لڑائی کے دوران ہلاک ہوئے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جہانگیری کی جعلی ڈگری
-
سوزوکی کلٹس 2026 کی قیمتوں کے اعلان نے خریداروں کو حیران کر دیا
-
حکومت نے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کو بڑا ریلیف دیدیا
-
پاکستان میں سوزوکی کمپنی کے سال 2026 کے نئے ماڈلز، تازہ قیمتوں کا اعلان
-
خوشخبری !ملازمین کے لیے بھاری الاؤنس منظور
-
معروف اداکار نے خودکشی کرلی
-
بھاری چالان سے پریشان شہریوںکے لیے خوشخبری
-
27 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
-
پاکستان تحریک انصاف نے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا
-
پنجاب بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ ، ایک سال میں قیمت 2 لاکھ روپے سے زائد بڑھ گئی
-
26 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان
-
پنجاب پراپرٹی آنرشپ آرڈیننس کی لاہور ہائیکورٹ سے معطلی پر مریم نواز کا سخت ردعمل
-
پنجاب حکومت کا عوام کیلئے تحفہ، نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہسپتال تیار















































