بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

امریکہ سے ملکر داعش کیخلاف حملوں پر غور کر رہے ہیں‘ پیوٹن

datetime 29  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (نیوز ڈیسک) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے ساتھ مل کر داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کرنے پر غور کر رہا ہے۔ یہ بات انھوں نے نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے دوران امریکی صدر باراک اوباما سے ملاقات کے بعد کہی ہے۔ پیوٹن نے کہا کہ وہ شام کے شہری نہیں ہیں تو انھیں کسی دوسرے ملک کے لیے قیادت چننے میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔ روس اقوام متحدہ کی منظوری کے بعد ہی فضائی حملے کرے گا۔ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران شام میں جاری جنگ کے خاتمے کے حوالے سے عالمی رہنماو¿ں میں اختلافات برقرار ہیں۔ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر امریکہ کے صدر اوباما اور روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے نیو یارک میں ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے بعد روسی صدر نے کہا کہ داعش کے خلاف علاقائی اور مغربی ممالک کے فوجی کارروائیوں کو جب تک اقوامِ متحدہ کا مینڈیٹ حاصل ہے، روس ان سے الگ نہیں ہے۔ تاہم انھوں نے کسی قسم کی زمینی کارروائی میں روس کی شمولیت کو خراج از امکان قرار دیا۔ اس موقع پر امریکی صدر نے کہا کہ بشار الاسد کے اقتدار میں ہوتے ہوئے شام میں استحکام نہیں آ سکتا۔ اس سے قبل جنرل اسمبلی میں روسی اور امریکی صدر کی تقاریر میں شام کے تنازع کو حل کرنے کے طریقہ کار میں کافی اختلاف دکھائی دیے۔ اقوامِ متحدہ سے خطاب میں روسی صدر نے بشار الاسد کو داعش کے خلاف واحد رکاوٹ قرار دیا جبکہ امریکی صدر نے شامی صدر کو ایک آمر قرار دیا جو بچوں پر بیرل بم گراتے ہیں۔ امریکہ اور فرانس کا اصرار ہے کہ شامی صدر بشارالاسد کو ہر صورت اقتدار چھوڑنا چاہیے لیکن روس کا موقف ہے کہ داعش سے مقابلہ کرنے کے لیے بشارالاسد سے تعاون نہ کرنا ایک بہت بڑی غلطی ہو گی۔ پیوٹن نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مقصد کے لیے ایک بڑے اتحاد کی ضرورت ہے جس طرح دوسری جنگ عظیم میں نازیوں کو ہرانے کے لیے بنایا گیا تھا۔ بعض مغر بی رہنماو¿ں نے بھی صدر بشارالاسد سے متعلق موقف میں نرمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقدار کی منتقلی کے دوران وہ حکومت کر سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…