ماسکو(نیوزڈیسک)شام کی فوج کے ساتھ مشترکہ کارروائیاں،روسی صدر نے اپنے عزائم کا اظہار کردیا،روس کے صدر ولادی میر پوتن نے کہا ہے کہ شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے خلاف ’علاقائی رابطہ کاری کے نظام‘ کو قائم کرنے کی ضرورت ہے ۔امریکی ٹی وی چینل سی بی ایس ٹیلی وژن کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں روسی صدر نے کہاکہ شام کی فوج وہاں موجود ’واحد قانونی روائتی فوج ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ فوج وہاں شدت پسند تنظیموں کے خلاف لڑ رہی ہے اور روس کوشدت پسندوں کے خلاف مشترکہ کارروائیاں کرنے سے خوشی ہوگی۔