ٹوکیو (نیوز ڈیسک) جاپان میں اگر ریل گاڑی آدھے منٹ سے زیادہ لیٹ ہوجائے تو محکمہ ریل باقاعدہ معذرت جاری کرتا ہے ۔گزشتہ سال کے دوران جاپانی ریلوے میں گاڑیاں اوسطاً نصف منٹ لیٹ ہوئیں جبکہ پانچ منٹ سے زیادہ تاخیر کے واقعات نہ ہونے کے برابر رہے۔ اور ایک گھنٹہ یا زائد کی تاخیر ہونے پر تو قومی اخبارات میں اس واقعے کی خبریں شائع ہوجاتی ہیںجاپانی شہری سفر کے لئے اور خصوصاً دفاتر پہنچنے اور واپس آنے کے لئے ریلوے کا استعمال بکثرت کرتے ہیں اور اس ملک میں ریل گاڑی کے لیٹ ہونے کا تصور نہ ہونے کے برابر ہے۔ محکمہ ریلوے کا کہنا ہے کہ بروقت پہنچنے کے لئے ان کے انجینئرز اور دیگر اہلکاروں پر بے پناہ دباو¿ ہوتا ہے لیکن اس کے باوجود وہ ہمیشہ وقت پر پہنچنا اپنے لئے قابل فخر سمجھتے ہیں۔