نیپال ‘ پٹرول کی قلت کے باعث لگاتار2 دن گاڑی چلانے پر پابندی

28  ستمبر‬‮  2015

کھٹمنڈو(نیوز ڈیسک) نیپالی حکومت نے پیٹرول کی شدید قلت کے باعث شہریوں کو ایک دن کے وقفے سے گاڑی چلانے کی ہدایات جاری کردیں جب کہ بین الاقوامی فضائی کمپنیوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ واپسی کی پرواز کے لئے اپنا ایندھن ساتھ لے کر آئیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیپال کی حکومت نے ملک میں پیٹرول کی شدید قلت کے باعث پیٹرول کی طلب میں کمی کے لئے مسلسل 2 روز گاڑی چلانے پر پابندی عائد کردی جس کے بعد شہری ایک دن کے وقفے سے گاڑی چلائیں گے جب کہ بین الاقوامی فضائی کمپنیوں کو بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ واپسی کی پرواز کے لیے اپنا ایندھن ساتھ لے کر آئیں۔نیپال میں گزشتہ ہفتے متعارف کرائے جانے والے نئے آئین کے خلاف احتجاج کے باعث ملک میں اکثر پٹرول پمپس بند ہیں جس کی وجہ بھارت سے ایندھن لے کر آنے والی گاڑیوں کی آمد ورفت میں خلل پیدا ہورہی ہے جب کہ نیپالی حکومت کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قلت کی وجہ بھارت کی جانب سے غیراعلانیہ اقتصادی ناکہ بندی ہے،نیپال کے بعض رہنماو¿ں نے اس بات پر سخت نکتہ چینی کی ہے کہ بھارت نیپال کے اندرونی معاملات میں مداخلت کررہا ہے اور ترائی کے علاقے میں دانستہ طور پر مظاہروں کو ہوا دے رہا ہے۔

مزید پڑھئے:فیس بک پر اجنبی لوگوں سے دوستی کے خطرناک نتائج

واضح رہے کہ نیپال اشیائے ضرورت ملک میں لانے کے لیے بھارت کے زمینی راستوں پر انحصار کرتا ہے اور ملک کے جنوبی علاقے میں بسنے والے بھارتی نڑاد مدھیشیوں کا ملک کے نئے آئین کے خلاف گزشتہ 3 ماہ سے جاری احتجاج تیز تر ہوتا جارہا ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…