پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

ایران میں نامناسب حجاب پہننے پر دو خواتین کو 260ڈالرز جرمانے کی سزا

datetime 17  ستمبر‬‮  2015
http://iprime.wordpress.com/
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (نیوز ڈیسک) تہران کی ایک مقامی عدالت نے دو ایرانی خواتین کو نامناسب حجاب پہن کر بازار میں آنے پر 260امریکی ڈالرز کا جرمانہ کر دیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق آج کل اس طرح م کے مقدمات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جن میں نامناسب حجاب پہننے پر عورتوں کو جرمانہ اور سزائیں سنائی جا رہی ہیں اور یہ دو خواتین کا کیس بھی ان میں سے ایک ہے اور ان دونوں خواتین کو نو ملین ایرانی ریال جو کہ 260 امریکی ڈالرز کے برابر ہیں فوری کیس جمع کرانے کا حکم سنایا گیا ہے۔ عوامی مقامات پر ایران میں کواتین کو حتی کہ غیر ملکی خواتین کو بھی اس طرح کا ڈھیلا ڈھالا سکارف پہننے کی ہدایت کی ہے جس سے ان کے بال اور گردن نظر نہ آئے۔ تہران جس کی آبادی بارہ ملین کے قریب ہے اس کے بعض علاقوں میں خواتین اکثر خواتین اس طرح کا سکارف پہنتی ہیں جو کندھوں تک نہیں آتا اور اس کے علاوہ بعض خواتین اس طرح کا لباس بھی پہنتی ہیں جو بہت ٹائٹ ہوتا ہے۔ یہ نہیں بتایا گیا کہ جن خواتین کو جرمانہ کیا گیا ہے انہوں نے کس طرح کا لباس زیب تن کر رکھا تھا۔ 2013 جب سے موجودہ صدر حسن روحانی اقتدار میں آئے ہیں اور انہوں نے کافی اصلاحات کیں ہیں لیکن ابھی بھی مقامی سیاسی اسٹیبلشمنٹ میں سخت سوچ پائی جاتی ہے۔ اس سے قبل رواں ماہ عورتوں کو ڈرائیونگ کرنے کی بھی اجازت دی گئی لیکن وہ مکمل حجاب پہن کر ڈرائیونگ کر سکتی ہیں۔



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…