منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

مودی کے بارے میں 15 ایسے حقائق جو آپ نہیں جانتے

datetime 17  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی آج 64 ویں سالگرہ منا رہے ہیں اور یہاں ان کے بارے میں 15 ایسی چیزیں بیان کی جارہی ہیں جن کے بارے میں بیشتر لوگ نہیں جانتے۔ 1965 کی پاک بھارت جنگ میں مودی ریلوے سٹیشن پر بھارتی فوجیوں کو رضاکارانہ طور پر پانی پلاتے رہے۔ مودی شروع ہی سے روحانیت کی جانب مائل تھے، سکول کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہ مغربی بنگال کے رام کرشنا آشرم میں گئے اور وہاں سے ہمالیہ چلے گئے جہاں انہوں نے دو سال سادھووں کے ساتھ گزارے۔ ہمالیہ سے واپس آنے کے بعد انہوں نے اپنے بھائی سے مل کر احمد آباد میں ٹرانسپورٹ آفس کے باہر چائے کا سٹال لگایا۔ مودی نے امریکہ سے پبلک ریلیشن کا تین مہینے کا کورس بھی کر رکھا ہے۔ مودی کوئی بھی سیاسی یا ذاتی فیصلہ کرنے سے قبل اپنی ماں سے دعائیں لیتے ہیں۔ بھارتی وزیراعظم سوامی ویو کنندا کو اپنا آئیڈل مانتے ہیں۔ مودی نے 1987 میں بطور سیکرٹری بی جے پی گجرات میں شمولیت اختیار کی۔ انہوں نے 7 اکتوبر 2001 کو وزارت اعلیٰ اور 26 مئی 2014 کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھایا۔مودی پہلے بھارتی وزیراعظم ہیں جو تقسیم ہند کے بعد پیدا ہوئے۔ وہ ناورترا کے 9 روز روزے رکھتے ہیں۔ مودی سگریٹ پیتے ہیں نہ شراب، وہ ’شد شاکاہاری‘ ہیں۔ مودی روزانہ پانچ گھنٹے سوتے ہیں اور صبح ساڑھے پانچ بجے اٹھ جاتے ہیں۔ وہ جدید ٹیکنالوجی میں بہت دلچسپی رکھتے ہیں۔ مودی ایک شاعر اور مصنف بھی ہیں۔ 2007 میں ان کی نظموں کا مجموعہ شائع ہوا تھا اور 2008 میں آر ایس ایس کے بعض رہنما?ں کے شخصی خاکوں پر مبنی کتاب۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…