ایتھنز(نیوزڈیسک) یونان میں پاکستانی کمیونٹی نے ایتھنزمیں پاکستان کے سفارتخانے کے سامنے احتجاجی دھرنادیا،مظاہرین کااحتجاجی دھرنادینے کی وجہ یونان میں پاکستانی سفارتخانے میں ہونے والی کرپشن ہے ۔مظاہرین نے مبینہ طورپرالزام لگایاکہ پاکستانی سفارتخانے میں سرعام رشوت بلیک میلنگ اور اختیارات کاناجائزاستعمال کیاجارہاہے ۔اس سلسلے میں پاکستان کمیونٹی اتحاد یونان نے ایک پریس ریلیزبھی جاری کیاہے کہ اینتھنزمیں پاکستانی سفارتخانے کے افسران اوراہلکاررشوت لے کرکام کررہے ہیں اوراختیارات کاناجائزاستمعال بھی کیاجارہاہے ۔پاکستانی کمیونٹی کے اس احتجاج اوردھرنے کو23روزگزرچکے ہیں اوراس احتجاج میں پاکستانی مردوخواتین اوربچے بھی شامل ہیں ۔مظاہرین نے کہاہے کہ ان کے اس احتجاجی دھرنے کی میڈیانے کوریج بھی ہے لیکن ابھی تک پاکستانی حکومت نے خاموشی اختیارکررکھی ہے اورحکومت اس معاملے کونظراندازکررہی ہے ۔