اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارت کی قومی ایئر لائن ایئر انڈیا نے زیادہ وزن کے باعث کیبن عملے کے 125 ارکان کو فارغ کر دیا۔ایئر انڈیا کی انتظامیہ نے گزشتہ سال کیبن عملے کے 600 ارکان کو وراننگ دی تھی کہ وہ اپنی فٹنس کو بہتر کریں اور اپنے وزن کو جلد سے جلد کم کریں اور کمپنی کی طرف سے تجویز کردہ وزن کو برقرار رکھیں۔ ایئر انڈیا کے حکام نے آج اس بات کی تصدیق کی کہ انہوں نے 600 میں 125 ارکان نوکری سے فارغ کر دیا گیا جو اپنے وزن کو کم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ حکام کے مطابق یہ فیصلہ کمپنی کی پالیسی کی مطابق کیا گیا کیونکہ زیادہ وزن کے باعث عملے کے ارکان ایمرجنسی میں صیح طریقے سے اپنی ڈیوٹی سر انجام نہیں دے سکتے۔ واضح رہے اس سے پہلے 2009 میں بھی ائر انڈیا نے زیادہ وزن ہونے کی وجہ سے 9 ائر ہوسٹس کو نوکری سے فارغ کر دیا تھا۔