کابل (نیوز ڈیسک) افغانستان میں طالبان نے ایک جیل پر حملہ کرکے اپنے 350 ساتھیوں کو چھڑا لیا۔ تفصیلات کے مطابق طالبان نے خودکش حملہ آوروں سمیت غزنی کی ایک جیل پر حملہ کیا اور وہاں قید اپنے ساڑھے تین سو ساتھیوں کو چھڑا لیا۔ برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق واقعے کے بعد جائے حادثہ پر دو خودکش حملہ آوروں کی لاشیں اور دھماکے کے لئے استعمال ہونے والی کار دیکھی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق جنگجو?ں نے جیل کے مرکزی گیٹ کو دھماکہ خیز مواد کی مدد سے توڑا تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوا کہ حملے میں کتنے سکیورٹی اہلکار مارے گئے ہیں۔ ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
افغانستان‘ طالبان کا جیل پر حملہ، 350 ساتھی چھڑا لئے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں