دیار بکر(نیوزڈیسک)ترکی کے لڑاکا طیاروں نے شمالی عراق میں علاحدگی پسند گروپ کردستان ورکرز پارٹی(پی کے کے)کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 25جنگجوہلاک ہوگئے،میڈیارپورٹس کے مطابق ترکی کے سکیورٹی ذرائع نے بتایاکہ پندرہ جنگی طیاروں نے شمالی عراق میں قندیل ،زیپ ،اواشین کے پہاڑی علاقوں میں کرد باغیوں کے ٹھکانوں پرفضائی حملے شروع کیے،ترک حکومت اور علیحدگی پسند جنگجو گروپ کردستان ورکرز پارٹی(پی کے کے)کے درمیان جولائی میں جنگ بندی کے خاتمے کے بعد سے تشدد کا سلسلہ جاری ہے اور کم وبیش روزانہ ہی کرد باغیوں اور ترک سکیورٹی فورسز کے درمیان ملک کے جنوب مشرقی علاقوں میں جھڑپیں ہورہی ہیں یا پھر کرد باغی سکیورٹی فورسز پر بم حملے کررہے ہیں،ترکی کی مسلح افواج نے جولائی میں شام کی سرحد کے نزدیک واقع قصبے سوروچ میں خودکش بم دھماکے کے بعد ملک کے جنوب مشرق اور شمالی عراق میں کرد باغیوں کے خلاف فضائی حملے شروع کررکھے ہیں۔واضح رہے کہ علیحدگی پسند کرد جماعت پی کے کے اور انقرہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں