جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

چین میں جدید ترین ہیلی کاپٹروں کی تیاری

datetime 11  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(نیوز ڈیسک) چین نے چپکے سے حملہ کرنے والے نئے ہیلی کاپٹروں کی تیاری کا آغاز کردیا ہے جو 2020 تک چین کی مسلح افواج کو فراہم کردیئے جائیں گے.خبر رساں ادارے رائٹرز نے چین کے سرکاری روزنامے کے حوالے سے لکھا ہے کہ یہ ہیلی کاپٹر ملک کی سب سے بڑی اسلحہ بنانے والی ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنا ( اے وی آئی سی) تیار کرے گی.رپورٹ میں کمپنی کے چیئرمین لِن زومنگ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ان ہیلی کاپٹروں کی مدد سے پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کی ‘جنگی صلاحیتوں کی تشکیل نو’ میں مدد ملے گی ۔لن زومنگ کا کہنا تھا کہ “یہ رجحان ہے کہ زمینی افواج ہیلی کاپٹرز پر بہت زیادہ انحصار کرنے لگیں گی کیوں کہ ان میں بکتر بند گاڑیوں کے مقابلے میں حملہ کرنے کی بہتر صلاحیت ہوتی ہے جبکہ یہ سرحدی افواج کو نقل و حمل کی فراہمی میں بھی مددگار ثابت ہوں گے”

مزید پڑھئے: حکو مت تو پا کستا نیو ں کو خوشخبر ی نہ سنا سکی لیکن واٹس ایپ نے سنا دی

.رپورٹ کے مطابق کمپنی کے چیف ہیلی کاپٹر ڈیزائنر وو شمنگ کا کہنا تھا کہ یہ ہیلی کاپٹر پیچیدہ ماحول میں غیر معمولی طور پر اپنی بقاءکو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ مشترکہ آپریشن کی عظیم صلاحیت کے حامل ہوں گے.واضح رہے کہ صدر شی جن پنگ نے چینی افواج کو مضبوط اور جدید بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے، تاکہ چین خطے بالخصوص جنوبی اور مشرقی چین کے سمندروں میں اپنے قدم مضبوطی سے جما سکے۔اس مقصد کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے مزین اسلحے، جیٹس، ایئر کرافٹس اور سیٹلائٹس کو مار گرانے والی ٹیکنالوجی کے حصول پر بھی زور دیا گیا ہے



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…