اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مصر میں موذن کو فجر کی اذان میں تحریف کرنے پر تحقیقات کا سامنا ہے۔ اس نے فجر کی اذان میں لوگوں پر زور دیا تھا کہ وہ فیس بک کا استعمال بند کردیں۔ اس نے یہ الفاظ نماز نیند سے بہتر ہے کی جگہ استعمال کیے تھے۔ موذن محمود المغیزی نیل ڈیلٹا کے ٹاﺅن کیف الدوار میں موذن ہے۔ جس کو معطل کردیا گیا ہے اور وزارت مذہبی انڈومنٹس اس کے خلاف شکایت کی تحقیقات کررہی ہے۔
مزید پڑھئے: کراچی میں لڑکی کو مارنے کے بعدخودکشی کرنےوالے لڑکے کا ایک اور مبینہ خط منظر عام پر
سعید غازی مسجد میں نمازیوں نے کہا کہ موذن نے فجر کی اذان میں مخصوص الفاظ کی جگہ فیس بک کا استعمال بند کردیں کے الفاظ استعمال کیے۔ ایک نمازی نے کہا کہ موذن کی اس حرکت کی وجہ سے ہم نے اس مسجد میں نماز کی ادائیگی بند کردی ہے۔ لوکل ٹیلی ویژن کو کال کرنے والے شخص نے کہا کہ اذان میں تحریف کرنا منع ہے۔
مزید پڑھئے: مشرقی وسطیٰ سے اربوں روپے کی مشکوک ترسیل زر، کوئی ذریعہ نہیں پوچھتا
موذن محمود کو جیل کا سامنا ہے۔ اس نے الزامات کی تردید کی ہے اور کہا کہ وہ سازش کا نشانہ بنا ہے اور وہ بھوک ہڑتال کرے گا۔