ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی فوج کو پاکستان کےخلاف بلا تاخیر گولی چلانے کی ہدایت کر دی گئی ہے،راج ناتھ سنگھ

datetime 25  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لکھنوئ(نیوز ڈیسک)بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے مذاکرات منسوخی کا ذمہ دار پاکستان کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوج کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ پاکستان کے خلاف گولی چلانے میں تاخیر نہ کی جائے،پڑوسی ملک کے ساتھ آئندہ دہشتگردی کے سوا کسی اور مسئلے پر بات نہیں ہوگی،پاک بھارت بات چیت کے ایجنڈے میں کوئی تیسرا فریق نہیں تھا۔بھارت کے قدیم شہر لکھنو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ بی جے پی کی حکومت نے فوج کو حکم دیا ہے کہ پاکستان کے خلاف گولی چلانے میں تاخیر نہ کی جائے ایسا تب کیا جائے جب پہل پاکستان کی طرف سے ہو۔انہوں نے بھارتی حکومت کی ہٹ دھرمی اور بنیادی مسائل کے بجائے محض مذاکرات مذاکرات کھیلنے کو ترجیح دینے پر معطل ہونے والی بات چیت کی ذمہ داری بھی پاکستان پر عائد کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ہمیشہ پڑوسیوں کے ساتھ خوشگوار تعلقات برقرار رکھنا چاہتا ہے دونوں طرف کے درمیان کوئی تیسرا فریق ایجنڈے میں نہیں تھا بات چیت نہ کرنے کا ذمہ دار پاکستان ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی کارروائیاں اور بات چیت دونوں ایک ساتھ نہیں چل سکتیں ، گزشتہ چند سالوں میں بھارت کی ساکھ بین الاقوامی سطح پر مضبوط ہوئی ہے اور پاکستان کے ساتھ اب کوئی بھی بات چیت صرف دہشت گردی پر ہوگی۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں داو¿دابراہیم پہلے نمبر پر ہے پاکستان جب اس کی حوالگی کے بارے میں ذرا بھی پہل نہیں کررہا تو صرف ہم کب تک آگے بڑھتے رہیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…