انقرہ(نیوز ڈیسک)ترک صدر طیب اردوان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مخلوط حکومت کی تشکیل میں ناکامی کے بعد اب قانون کے تحت دوبارہ انتخابات ہوں گے۔ امکان ہے کہ ترک صدر پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ملاقات کے بعد یکم نومبر کو دوبارہ انتخابات کرانے کا اعلان کریں گے۔ترکی میں حکمراں جماعت جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی نے رواں سال جون میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر لی تھی۔ لیکن حکومت اور اپوزیشن کے درمیان طویل مذاکرات کے باوجود اتحادی حکومت کے قیام عمل میں نہ لایا جا سکا۔ جس کے بعد ترک صدر رجب طیب اردوان نے جلد دوبارہ انتخابات کا اعلان کیا ہے۔