جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جنگی جرائم، 80ہزاربرطانوی شہری اسرائیلی وزیراعظم کی گرفتاری کے حامی نکلے

datetime 25  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک)اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی اگلے ماہ برطا نیہ آ مدکے موقع پر گرفتاری کے مطالبے کے حق میں 80 ہزار افراد نے ایک پٹیشن پر دستخط کردیے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نے 2014 میں غزہ جنگ کے موقع پر مبینہ طور پر جنگی جرائم کا ارتکاب کیا جس میں 2 ہزار سے زائد فلسطینی شہری شہید جبکہ 70 اسرائیلی ہلاک ہوئے، بین الاقوامی قانون کی روشنی میں متذکرہ جرائم کے ارتکاب پر نیتن یاہو کو گرفتار کیا جائے۔برطانوی حکومت کی سرکاری ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ پٹیشن کے حق میں ایک لاکھ دستخط ہونے کی صورت میں اس پر پارلیمنٹ میں بحث کی جاسکے گی، اس آن لائن دستاویز پر 10 ہزار دستخطوں کے بعد برطانیہ نے ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ سربراہ حکومت کی حیثیت میں نیتن یاہو کے خلاف کسی قسم کی فوجداری کارروائی نہیں کی جا سکتی۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…