ہفتہ‬‮ ، 21 مارچ‬‮ 2026 

امریکی فوجی ادارے خواتین کو اگلے مورچوں پر لڑاکا مشن میں بھیجنے پر غور کر نے لگے

datetime 20  اگست‬‮  2015 |

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی فوجی ادارے خواتین کو اگلے مورچوں پر لڑاکا مشن میں بھیجنے کے ساتھ ساتھ اسپیشل آپریشن فورسز میں شامل کرنے کے بارے میں غور کر رہے ہیں۔یہ بحث ایک ایسے وقت ہو رہی ہے جب دو خواتین نے فوج کے لئے رینجرز کی مشکل تربیت کا امتحان پاس کر لیا ہے تاہم انہیں مستقبل میں اس سے بھی مشکل کاموں سے واسطہ پڑ سکتا ہے۔امریکی خبررساں ادارے کی ایک رپورٹ میں عہدیداروں کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ابتدائی بحث کی بنیاد پر کہا جاسکتا ہے کہ بری، بحری اور فضائی فوج ممکنہ طور پران عہدوں کے لئے استثنا نہیں چاہیں گی جن میں خواتین شامل نہیں ہو سکتی تھیں۔تاہم عہدیداروں کا کہنا ہے کہ میرین کور کے رہنماو¿ں نے خواتین کے انفنٹری فورس میں خدمات انجام دینے کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ استثا کی درخواست کریں گے۔امریکہ کے دفاعی ادارے ان امور کا جائزہ لینے کا عمل مکمل کر رہے ہیں اور یہ ضروری ہے کہ وہ اپنی سفارشات اس موسم خزاں سے پہلے وزیر دفاع ایش کارٹرکو پیش کریں۔اگرچہ میرین عہدیداروں کو اس حوالے سے اعتراض ہے تاہم انہیں بحری اور دفاع کے اداروں کے اعلیٰ عہدیداروں کی طرف سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جو چاہتے ہیں کہ فوج اس معاملے کے بارے میں متحد رہے۔لیکن اس بات کا مکان موجود ہے کہ میرینز کے اعتراضات کو نظر انداز کرتے ہوئے اسپیشل آپریشنز کمانڈ فوج کے سب سے زیادہ خصوصی کمانڈو دستوں کے مشکل کام کے لئے خواتین کی شمولیت کے لئے انہیں مقابلہ کرنے کی اجازت دے سکتی ہے۔امریکہ میں خواتین فوج میں ان شعبوں میں بھی شمولیت اختیار کررہی ہیں جن میں اس سے قبل صرف مرد ہی کام کرتے تھے جس میں فوج کی 160 ویں سپیشل آپریشنز ایوی ایشن رجمنٹ بھی شامل ہے جو خاص طور پر اس ہیلی کاپٹر کا عملہ ہے جو نیوی سیلز کو اسامہ کے کمپاو¿نڈ تک لے کر گئے تھے۔خواتین اب بحریہ کی آبدوزوں اور فوج کے توپ خانے کی یونٹوں میں بھی کام کررہی ہیں۔حال ہی میں دو خواتین نے جارجیا میں فورٹ بیننگ کے رینجرز اسکول سے اپنی تربیت مکمل کی جو دو ماہ دورانیہ کا لیڈرشپ جنگی کورس ہے جس کے دوران سخت ذہنی اور جسمانی مشقت سے گزرنا پڑتا ہے۔اس کورس کو مکمل کرنے کے بعد یہ دونوں خواتین رینجرز کا سیاہ اور سنہری فیتہ پہنیں گی جس کی ہر کوئی خواہش کرتا ہے تاہم وہ رینجرز رجمنٹ کی رکن نہیں بن سکیں گی اور نہ ہی فوج کی طرف سے ان کی شناخت کی گئی ہے۔فوج اور بحری فوج میں انفنٹری، توپ خانہ اور آرمر کے شعبوں میں اس وقت ایسے ہزاروں کی تعداد میں عہدے ہیں جن میں خواتین شمولیت اختیار نہیں کر سکتی ہیں۔تاہم اس حوالے سے کئی بار سوچ بچار اور بحث کی گئی ہے کہ آیا ان عہدوں پر خواتین کو تعینات کیا جانا چاہیے یا نہیں کیونکہ ان میں چھوٹی یونٹوں میں اگلے محاذوں پر لڑنے کے ساتھ ساتھ جسمانی طور پر مشکل کام کرنے پڑتے ہیں۔حالیہ دنوں میں وہ عہدیدار جو اس بارے میں ہونے والے بحث سے آگاہ ہیں کا کہنا ہے کہ ان کے خیال میں فوج خواتین کو انفنٹری اور آرمر میں کام کرنے کی اجازت دی جا سکتی ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…