جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب اور مصر کے درمیان “مشترکہ عرب فوج” بنانے کا معاہدہ طے

datetime 31  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ(نیوزڈیسک) سعودی عرب اور مصر نے ایک کثیر جہتی معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور معاشی تعاون بڑھایا جائے گا اور اسے مزید توسیع دے کر مشترکہ عرب دفاعی فورس قائم کرنے میں مدد ملے گی۔قاہرہ میں مصری صدرعبدالفتاح السیسی اور سعودی عرب کے وزیر دفاع محمد بن سلمان کے درمیان طویل مذاکرات کے بعد ’معاہدہ قاہرہ‘ منظرِعام پرآیا ہے جس کے تحت دونوں ممالک مشترکہ عرب افواج کے لیے کوشش کریں گے۔ ملاقات کے بعد جاری ایک مشترکہ بیان کے تحت عرب ممالک وزرائے خارجہ اور وزرائے دفاع اس سال 27 اگست کو قاہرہ میں ہونے والے ایک غیرمعمولی اجلاس میں شرکت کریں گے جس میں عرب مشترکہ فورس کے لیے ابتدائی گفتگو کی جائے گی۔مصر کے صدارتی آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں جانب سے خطے میں استحکام اور سیکیورٹی کے لیے تمام تراقدامات کرنے پر زور دیا گیا اور عرب ممالک کے تحفظ کے لیے مشترکہ طور پر کام کرنے پراتفاق ہوا ہے، “قاہرہ اعلامیہ” کے تحت ٹرانسپورٹ اور توانائی میں بھی تعاون بڑھایا جائے گا۔ اجلاس میں دونوں ممالک نے شام اور عراق میں سرگرم داعش سے نمٹنے کا عزم بھی ظاہرکیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…