منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

طالبان مذاکرات کے ذریعے سیاسی نظام میں شامل ہوں: امریکہ کا پیغام

datetime 31  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکہ کا کہنا ہے کہ طالبان کو چاہیے کہ وہ افغان حکومت کی مذاکرات کی پیشکش قبول کرتے ہوئے قانونی طور پر ملک کے سیاسی نظام کا حصہ بنیں۔ طالبان کے پاس یہ سب بہتر موقع ہے کہ وہ قیامِ امن کے لیے افغان حکومت سے بات چیت کریں۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے ملا عمر کی ہلاکت کے بعد مذاکرات کے مستقبل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت طالبان کے پاس سنہری موقع ہے کہ وہ قیام امن کی کوششوں میں افغان حکومت کا ساتھ دیں۔دفتر خارجہ میں یومیہ بریفنگ کے دوران ترجمان مارک ٹونر نے افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات ملتوی ہونے کے بارے میں کہا کہ ’ہمارے خیال میں یہ مصالحت کے لیے سب سے بہتر وقت ہے اور اسے ایک اہم موقع سمجھتے ہوئے آگے بڑھنا چاہیے۔‘یاد رہے کہ پاکستانی حکام نے کہا تھا کہ افغان طالبان کی درخواست پر جمعے کو افغان حکومت اور طالبان کے درمیان ہونے والے امن مذاکرات کا دوسرا دور ملتوی کر دیا گیا ہے۔مذاکرات کے دوسرے دور کے التوا کا اعلان ایسے موقع پر ہوا ہے جب افغان طالبان نے اپنے سربراہ ملا عمر کے انتقال کے بعدملا اختر منصور کو اپنا نیا سربراہ مقرر کیاہے۔اب یہ فیصلہ طالبان کو کرنا ہے کہ انھیں افغانوں کے ساتھ جنگ کو جاری رکھتے ہوئے اپنے ملک کو نقصان پہنچانا ہے یا پھر افغانستان میں امن کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات میں پاکستان نے بہت معاونت کی ہے اور امریکہ چاہتا ہے کہ امن میں مذاکرت میں پاکستان اپنا تعمیری کردار ادا کرتا رہے۔انھوں نے کہا کہ ’اب یہ فیصلہ طالبان کو کرنا ہے کہ انھیں افغانوں کے ساتھ جنگ کو جاری رکھتے ہوئے اپنے ملک کو نقصان پہنچانا ہے یا پھر افغانستان میں امن کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔‘ترجمان مارک ٹونر نے طالبان کے نئے امیر اختر منصور اور ملا عمر کے بیٹے کے درمیان اختلافات کے خبروں سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ امریکہ افغانستان میں شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کے بڑھتے ہوئے اثررورسوخ سے آگاہ ہے اور اس پر نظر رکھے ہوئے ہیں کہ کہیں شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ خطے کے لیے خطرہ نہ بن جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…