بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

سینکڑوں غیر قانونی تارکین وطن کی یورو ٹنل میں داخل ہونے کی کوشش، ایک شخص ہلاک

datetime 30  جولائی  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)فرانس سے غیر قانونی طور پر یورو ٹنل کے ذریعے برطانیہ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والا ایک تارکِ وطن ہلاک ہو گیا۔ ہلاک ہونے والے شخص کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ سوڈان کا شہری تھا اور اس کی عمر 25 سے 30 سال کے درمیان تھی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ اور فرانس کو ملانے والی زیرِ آب سرنگ میں گ±ھسنے کی کوشش میں ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔ یہ شخص منگل کی رات اس وقت ہلاک ہوا جب تقریباً 1500 غیر قانونی تارکینِ وطن نے فرانس کے شہر کیلے سے چینل ٹنل میں گھسنے کی کوشش کی۔ ہلا ہونے والے اس غیر قانونی تارک وطن کا تعلق سوڈان سے تھا اور وہ ایک گاڑی کی ٹکر سے مارا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رواں ماہ کے آغاز سے اب تک تقریبا تین ہزار لوگوں نے اس سرنگ کے ذریعے برطانیہ میں گھسنے کی کوشش کی جس سے کئی افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔یہ غیر قانونی تارکین وطن گاڑیوں کے ذریعے چ±ھپ چ±ھپا کر برطانیہ پہنچنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں جس میں ان دونوں خاصی تیزی دیکھی گئی ہے۔ حالیہ کچھ عرصے میں یورو ٹنل کے ذریعے کارگو اور مسافروں کی ٹریفک متعدد مرتبہ معطل ہو چکی ہے کیونکہ اس کی وجہ یہ ہے کہ کَیلے کے علاقے میں سینکڑوں مہاجرین کیمپ لگائے بیٹھے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…