ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

برطانیہ میں کالے دھن کی کوئی گنجائش نہیں, ڈیوڈ کیمرون

datetime 29  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سنگاپور(نیوزڈیسک)برطانوی وزیرا عظم ڈیوڈ کیمرون اپنے دورہ جنوب مشرقی ایشیاء کے دوسرے روز سنگاپور پہنچ گئے ۔ انہوں نے لی یوآن یو اسکول آف پبلک پالیسی میں اپنے خطاب میں واضح کیا کہ برطانیہ میں کالے دھن کی کوئی گنجائش نہیں ہے، بین الاقوامی دھوکے بازوں کیلئے میرا یہ پیغام ہے کہ وہ کرپشن سے حاصل کیا جانے والا پیسہ لندن میں نہیں چھپاسکتے۔ واضح رہے کہ لندن میں مختلف تنظیمیں جائیداد کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کیخلاف مہم چلارہی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ کرپشن سے کمایا جانے والا پیسہ لندن میں پراپرٹی کی قیمتوں میں اضافے کی اہم وجہ ہے تاہم کیمرون نے واضح کیا کہ برطانیہ میں ریئل اسٹیٹ کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنےوالی بیشتر غیر ملکی کمپنیاں قانونی طریقے سے کام ررہی ہیں۔ لندن میں 36 ہزار پراپرٹیز غیر ملکی کمپنیوں کی ملکیت ہیں۔ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ اب برطانیہ میں پیسہ لگانے والی فرمز سے ان کی شفافیت کے شواہد مانگے جائیں گے اور انہیں واضح کرنا ہوگا کہ ان کے مالکان اصل میں کون ہیں اور پیسہ کہاں سے آرہا ہے۔انہوں نے کہا کہ انگلینڈ اینڈ ویلز میں 122 ارب پائونڈز کی جائیداد غیر ملکی کمپنیوں کے ذریعے فروخت کی گئی ہیں ، ہم جانتے ہیں کہ لندن میں بعض انتہائی قیمتی عمارتیں غیر ملکی شہریوں نے نامعلوم کمپنیوں کو ڈھال بناکر خریدی ہیں اور ان کی خریداری میں منی لانڈرنگ کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اس بات کی کوشش کررہے ہیں کہ برطانیہ غبن کے پیسے کی سرمایہ کاری کیلئے محفوظ ٹھکانہ نہ بنے۔ڈیوڈ کیمرون سنگاپور سے اب ویتنام اور ملائیشیا بھی جائیں گے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…