بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

بحرین میں دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائی، سعودی عرب کی مذمت

datetime 29  جولائی  2015 |

ریاض (نیوزڈیسک )سعودی عرب نے پڑوسی خلیجی ریاستی بحرین میں کل منگل کے روز جزیرہ سترہ میں دہشت گردی کے واقعے میں دو پولیس اہلکاروں کی ہلاکت اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے دشمن کی بزدلانہ کارروائی قراردیا ہے۔سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی “واس” نے ایک سینیئر حکومتی عہدیدار کا بیان نقل کیا ہے جس میں انہوں نے سترہ جزیرے میں دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کرتےہوئے اسے “بزدلانہ” کارروائی قراردیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سعودی عرب بحرین کے ساتھ ہے۔ دہشت گردی کا مصدر اور اس کی جو بھی صورت ہو اس سے پوری طاقت سے نمٹنا بحرین کا حق ہے۔خیال رہے کہ منگل کے روز بحرینی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیاتھا کہ جزیرہ سترہ میں ایک بم دھماکے کےنتیجے میں دو پولیس اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے ہیں۔ ایک دوسرے ذرائع نے زخمیوں کی تعداد پانچ بتائی ہے جنہیں علاج کے لیے اسپتال داخل کیا گیا ہے۔ تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…