انقرہ (نیوزڈیسک )ترکی کے لڑاکا جیٹ نے ملک کے شمال مشرق میں چار سال کے بعد پہلی مرتبہ کرد جنگجوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔ترک فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ”دو ایف سولہ طیاروں نے مقامی وقت کے مطابق منگل کی سہ پہر تین بج کر دس منٹ پر عراق کے ساتھ واقع پہاڑی علاقے میں دہشت گرد گروپ کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے”۔بیان میں کردستان ورکز پارٹی ( پی کے کے )کی جانب اشارہ تھا۔ترک فوج نے مزید کہا ہے کہ کرد جنگجوں نے علاقے میں سکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی تھی جس کے بعد ان پر فضائی حملہ کیا گیا ہے اور ان کے اہداف کو براہ راست نشانہ بنایا گیا ہے۔ترک فوج کا ملک کے اندر سنہ 2011 کے بعد کرد جنگجوں کے خلاف یہ پہلا فضائی حملہ ہے۔تب ایف سولہ لڑاکا طیاروں کی کرد اکثریتی جنوب مشرقی علاقے الدیر کے نزدیک بمباری کے نتیجے میں چونتیس افراد ہلاک ہوگئے تھے۔بعد میں بتایا گیا تھا کہ یہ تمام ہلاک شدگان تمباکو کے اسمگلر تھے۔ترک فوج نے گذشتہ ہفتے کے دوران کرد جنگجوں کے دہشت گردی کے حملوں کے بعد ان کے خلاف ترکی کے اندر اور شمالی عراق میں فضائی حملے تیز کردیے ہیں۔اس کے علاوہ اس کے لڑاکا طیاروں نے شام میں داعش کے ٹھکانوں پر بھی بمباری کی ہے۔قبل ازیں ترک صدر رجب طیب ایردوان نے انقرہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”ہمارے قومی اتحاد اور بھائی چارے کے لیے خطرے کا موجب کرد جنگجوں کے ساتھ اب امن عمل کو جاری رکھنا ممکن نہیں رہا ہے اور جن سیاست دانوں کے بھی ”دہشت گرد گروپوں” کے ساتھ تعلقات ہیں،انھیں مقدمات سے حاصل استثںی ختم کردیا جائے گا”۔ واضح رہے کہ ترکی اور اس کے اتحادی مغربی ممالک نے پی کے کے کو ایک دہشت گرد گروپ قرار دے رکھا ہے۔
ترکی:لڑاکا جیٹ کی کرد جنگجوﺅں کے ٹھکانوں پر بمباری
29
جولائی 2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
- پاکستان میں بارش کا طاقتور سسٹم داخل،پہاڑوں پربرفباری،سردی لوٹ آئی
- پاکستان کو ایک اور آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی مل گئی
- بجلی صارفین کیلئے خوشخبری
- پاکستان میں سونے کی قیمت امیروں کی پہنچ سے بھی دور،سونے کاکاروبار کرنیوالے بھی سرپکڑ ...
- ایف بی آر کا تعمیر شدہ پراپرٹی پر ریلیف کا نوٹیفکیشن جاری
- راولپنڈی،17 سالہ طالبہ غیرت کے نام پر سسرکے ہاتھوں قتل
- دبئی ائیرپورٹ پہنچنے والے غیرملکیوں کیلئے نئی شرط عائد
- گریڈ ایک سے 22 تک کی 11 ہزار 877 اسامیاں ختم
- پاکستانی 20 روپے کے نوٹ نے بھارت میں دہشت پھیلا دی
- شیرافضل مروت پارٹی سے فارغ، عمران خان نے بڑا حکم جاری کردیا
- اگر کوئی فوجی جوان پہلی بیوی کی مرضی کے بغیر دوسری شادی کرلے،تو کیا دوسرے ...
- پاکستان میں سویا بین کی درآمد کا آغاز، مرغی کی قیمتوں میں کمی کا امکان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
- پاکستان میں بارش کا طاقتور سسٹم داخل،پہاڑوں پربرفباری،سردی لوٹ آئی
- پاکستان کو ایک اور آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی مل گئی
- بجلی صارفین کیلئے خوشخبری
- پاکستان میں سونے کی قیمت امیروں کی پہنچ سے بھی دور،سونے کاکاروبار کرنیوالے بھی سرپکڑ کربیٹھ گئے
- ایف بی آر کا تعمیر شدہ پراپرٹی پر ریلیف کا نوٹیفکیشن جاری
- راولپنڈی،17 سالہ طالبہ غیرت کے نام پر سسرکے ہاتھوں قتل
- دبئی ائیرپورٹ پہنچنے والے غیرملکیوں کیلئے نئی شرط عائد
- گریڈ ایک سے 22 تک کی 11 ہزار 877 اسامیاں ختم
- پاکستانی 20 روپے کے نوٹ نے بھارت میں دہشت پھیلا دی
- شیرافضل مروت پارٹی سے فارغ، عمران خان نے بڑا حکم جاری کردیا
- اگر کوئی فوجی جوان پہلی بیوی کی مرضی کے بغیر دوسری شادی کرلے،تو کیا دوسرے شادی والے کو ملٹری کورٹ بھ...
- پاکستان میں سویا بین کی درآمد کا آغاز، مرغی کی قیمتوں میں کمی کا امکان
- پنجاب میں ہزاروں بھرتیاں،جاب اوپن،جانیں تفصیلی رپورٹ میں کن کن محکموں میں کتنی آسامیاں آئی ہیں
- ٹھیکوں کیلئے غیر ملکیوں کو رشوت دینے پر امریکیوں کے خلاف کارروائی نہیں ہوگی، ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط