جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

طالبان نے افغان صوبے سرائے پل کے اہم علاقے پر قبضہ کرلیا، برطانوی میڈیا

datetime 29  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(نیوزڈیسک) افغانستان کے صوبہ سرائے پل کے تحصیل کوہستانت میں رات بھر جاری رہنے والی شدید لڑائی کے بعد طالبان نے قبضہ کر لیا ہے جب کہ وہاں موجود پولیس اور دیگر عملے کویتھیار ڈالنے پر مجبورکردیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق شمالی صوبہ سرائے پل کی تحصیل کوہستانت میں گزشتہ کئی روز سے طالبان اور مقامی پولیس کے درمیان جھڑپیں جاری تھیں لیکن گزشتہ رات اس میں شدت آگئی اور دونوں جانب سے بھاری اسلحہ کا استعمال کیا گیا۔ رات بھر جاری رہنے والی لڑائی کے بعد طالبان نے تحصیل کے پولیس ہیڈ کوارٹر پر قبضہ کرتے ہوئے وہاں موجود پولیس افسر اور کئی اہلکاروں کو ہتھیار ڈٓالنے پر مجبور کردیا۔صوبائی پولیس چیف جنرل محمد آسیر نے غیر ملکی خبررساں ایجنسی کو بتایا کہ تحصیل کوہستانت کے صوبائی دارالحکومت کے دور ہونے کی وجہ سے بروقت پولیس کی مزید نفری نہ بھیج سکی جس کی وجہ سے طالبان نے یہاں اپنی پوزیشن مضبوط کرلی ہے۔واضح رہے کہ نیٹو اورامریکی افواج کی بڑی تعداد میں انخلا کے بعد سے طالبان صوبہ ہلمند کے جنوب مشرقی علاقوں پر کنٹرول حاصل کر چکے ہیں جب کہ صوبہ کنٹر کی تحصیل ماراوار میں بھی اپنا کنٹرول مضبوط کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…