ممبئ(نیوزڈیسک) تیسری دنیا کے لوگ عام طور پر بہتر مستقبل کی تلاش میں یورپی ملکوں کا رخ کرتے ہیں لیکن بھارت میں گزشتہ 14 برس کےدوران اب تک 61 ہزار کروڑ پتی ملک چھوڑ چکے ہیں۔ بھارتی میڈیا اور عالمی تجزیاتی اداروں کی رپورٹس کے مطابق بھارتی کروڑ پتیوں کی بڑی تعداد تیزی سے اپنا آبائی ملک چھوڑ کر امریکا، برطانیہ اور دیگر ملکوں میں ناصرف اپنا سرمایہ منتقل کررہی ہے بلکہ وہ وہاں مستقل سکونت بھی اختیار کررہے ہیں، بھارت کے دولت مند طبقے کی اپنا ملک چھوڑنے کی وجہ بھارت میں پست معایر تعلیم، صحت کی ناقص سہولیات، عدم تحفظ اور وہاں رائج ٹیکس نظام ہے۔ ان ہی وجوہات کی بنیاد پر گزشتہ 14 برسوں کے دوران 61 ہزار کروڑ پتی بھارتیوں نے دوسرے ملکوں میں سکونت اختیار کرلی ہے۔واضح رہے کہ بھارت دنیا میں چین کے بعد دوسرا ملک ہے جہاں سے دولت مند طبقہ دوسرے ملکوں کا رخ کررہا ہے۔