جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

امریکی صدر بارک اوباما افریقی ممالک کے دورے پر روانہ

datetime 24  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوزڈیسک) امریکی صدر باراک اوباما کینیا اور ایتھوپیا کے 4 روزہ دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدربراک اوبامہ اپنے 20 ارکان اورسینیٹرزکے ہمراہ افریقی ممالک کینیا اورایتھوپیا کے لیے روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ کینیا میں اپنے ہم منصب اوہورو کنیاٹا اورایتھوپیا میں صدر ہایلہ مریم دسالین سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں معاشی تعلقات کے فروغ اوراقتصادی تعاون بڑھانے جیسے موضوعات پربھی تبادلہ خیال کیا جائے گا اس کے علاوہ اوبامہ نیروبی میں گلوبل انٹرپرینیورشپ سمٹ اجلاس میں شرکت کریں گے جس کے بعد وہ ایتھیوپیا جائیں گے جب کہ براک اوباما ایتھوپیا کا دورہ کرنے والے پہلے امریکی صدرہوں گے۔دورے سے قبل وائٹ ہاس میں ایک تقریب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ افریقا کولاحق مختلف چیلنجزکے باوجود یہ خطہ ترقی کی جانب قدم بڑھانے والا خطہ ہے جہاں دنیا کے تیزی سے فروغ پاتی منڈیاں موجود ہیں اورعالمی معاشی مواقع کے لحاظ سے اس براعظم میں ترقی کے بے حد امکانات موجود ہیں۔واضح رہے کہ براک اوباما کے دورے کواس لیےبھی اہمیت دی جا رہی ہے کہ ان کے والد براک حسین اوبامہ سینئیرکا تعلق اسی ملک سے تھا جس کے باعث وہ کینیا سے اپنے جذباتی لگا کے موضوع پربھی خطاب کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…