لافایٹ (نیوز ڈیسک)امریکی ریاست لوئی زیانہ کے ایک سینما گھر میں فائرنگ کے نتیجے میں حملہ آور سمیت دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔لوئی زیانہ کے شہر لافایٹ میں پیش آنے والے اس واقعے کے بارے میں مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ انھیں ایک مسلح شخص کی جانب سے حملے کی اطلاع مقامی وقت کے مطابق شام سات بجکر 20 منٹ پرموصول ہوئی۔زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے میں ایمبولینس سروس کے ایک عہدے دار کلے ہینری نے وہاں موجود صحافیوں کو بتایا کہ جب وہ موقع پر پہنچے تو گن مین سمیت دو افراد ہلاک ہو چکے تھے۔اطلاعات ہیں کہ حملہ آور نے خود ہی اپنے آپ کو بھی گولی ماری۔کلے ہینری کیمطابق مقامی ہسپتال میں زیرِ نگہداشت زخمیوں میں سے بہت سے ایسے ہیں جن کی حالت تشویشناک ہے۔لافایٹ شہر کی آبادی ایک لاکھ 20 ہزار افراد پر مشتمل ہے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مسلح شخص نے سیمنا کے بڑے ہال میں داخل ہو کر تقریباً 20 منٹ تک فائرنگ کی۔ اس وقت وہاں فلم ٹرین ریک چک رہی تھی۔مقامی اخبار دی ایڈورٹائزر سے گفتگو کرتے ہوئے کیٹی ڈومنگو نے بتایا کہ جب زور سے آوازیں سنائیں دیں تو ہم نے سمجھا کہ یہ پٹاخوں کی آوازیں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ گن میں بظاہر ایک ’عمر رسیدہ سیاہ فام‘ تھے۔خیال رہے کہ گذشتہ ماہ امریکہ کی ریاست جنوبی کیرولائنا کے شہر چارلسٹن میں ایک افریقن امریکن تاریخی گرجا گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم نو افراد کو ہلا ک ہو گئے تھے۔