کابل (نیوزڈیسک)افغانستان نے کابل میں پاکستانی سفیر ابرار حسین کو وزارت خارجہ طلب کر کے انہیں مبینہ طورپر پاکستانی علاقے سے افغانستان میں توپ خانے اور راکٹ کے ذریعے فائرنگ پر احتجاج کیا گیا افغان وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ نائب وزیر خارجہ حکمت خلیل کرزئی نے مبینہ فائرنگ پر پاکستانی سفیر کو اپنی حکومت کی تشویش سے آگاہ کیا بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ گزشتہ دو روز کے دور ان کنڑ , ننگر ہار صوبوں کے کئی علاقوںپر بھاری اسلحہ سے 53مرتبہ فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوگئے پاکستانی سفیر کوبتایاگیا کہ ایسی کارروائیاں اچھے ہمسائیگی اور بین الاقوامی کے خلاف ہیں جس سے تعلقات پر بھی برا اثر پڑسکتا ہے حکمت کرزئی نے دعویٰ کیا کہ ان کی حکومت پاکستان کے ساتھ تعلقات کی بہتری اور اعتماد کی بحالی کو ششیں کررہی ہے اور اس طرح کی فائرنگ فوری طورپر روکنی چاہیے انہوںنے کہاکہ سرحد پار سے مبینہ فائرنگ افغان عوام میں تشویش کا باعث بنتی ہے افغان وزارت خارجہ کے بیان میں کہاگیاکہ پاکستانی سفیر نے حکمت کرزئی کو یقین دلایا کہ وہ کابل کی تشویش سے اپنی حکومت کو آگاہ کرینگے –