جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی سیکیورٹی فورسز کی خواتین میں خودکشی کی شرح 40فیصد،رپورٹ

datetime 23  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوزڈیسک) یوں تو ہندوستان کی سیکیورٹی فورسز میں خواتین کی تعداد محض 2 فیصد ہے، لیکن ان فورسز کی خواتین میں خود کشی کی شرح 40 فیصد سے زیادہ ہے۔ٹائم آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ معلومات ہندوستان کے نیشنل کرائم ریکارڈز بیورو (اے این سی آر بی) اور بیورو آف پولیس اینڈ ریسرچ ڈیولپمنٹ (بی پی آر ڈی) کی جانب سے پیش کیے گئے اعداد و شمار سے حاصل ہوئی ہیں۔حال ہی میں اے این سی آر بی نے حادثاتی اموات اور خودکشی سے متعلق اعدادوشمارنے جاری کیے ہیں، جن کے مطابق 2014ء میں ہندوستانی مسلح افواج کے 175 جوانوں نے خود کشی کی، جن میں سے 73 خواتین (یعنی تقریباً 41.7 فیصد) تھیں۔واضح رہے کہ ان فورسز میں بی ایس ایف، سی آر پی ایف، سی آئی ایس ایف اور دیگر نیم فوجی دستے شامل ہیں۔بیورو آف پولیس اینڈ ریسرچ ڈیولپمنٹ کے اعداد و شمار سے معلوم ہوا ہے کہ ان فورسز میں تقریباً 9.3 لاکھ جوان شامل ہیں۔1اس میں سے 9.1 لاکھ مردوں کے مقابلے میں خواتین کی تعداد ت18 ہزار سے کچھ ہی زیادہ ہوگی۔ یعنی نیم فوجی دستوں میں خواتین کی خودکشی کی شرح 396.9 فی لاکھ ہے، جبکہ مردوں کی خودکشی کی شرح 11.2 فی لاکھ ہے۔ان اعداد و شمار سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سیکیورٹی فورسز میں مردوں کے مقابلے میں خواتین کہیں زیادہ کشیدگی کا سامنا کرتی ہیں۔سیکیورٹی فورسز میں مردوں کی خود کشی کی شرح عام آبادی میں مردوں کے خود کشی کرنے کی شرح (13.9 فی لاکھ) سے کم ہے۔تاہم، فورسز میں خواتین کی خود کشی کی شرح عام آبادی میں خواتین کی خود کشی کی شرح (7.1 فی لاکھ) سے کافی زیادہ ہے۔اے این سی آر بی کے اعداد و شمار سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ازدواجی پریشانیوں کی وجہ سے سب سے زیادہ کل 45 جوانوں نے خود کشی کی۔ ان میں سے 24 مرد اور 24 خواتین شامل تھیں۔ اس کے علاوہ دیگر وجوہات کی بناء پر 43 خواتین اور 43 ہی مرد جوانوں نے خودکشی کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…