برلن (نیوزڈیسک)جرمنی , فرانس اور سپین نے 54 ہزار سے زائد مہاجرین کو شہریت دینے کا اعلان کردیا. غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمنی، فرانس اور سپین کے وزراءخارجہ اس بات پر متفق ہوگئے ہیں کہ یہ یونان اور اٹلی پہنچنے والے 23 ہزار سے زائد مہاجرین اور شام کے ہمسایہ ملکوں میں موجود 22 ہزار سے زائد مہاجرین کو اپنے ممالک میں رہنے کی اجازت دیدیںگے۔ واضح رہے کہ ماہ جون میں منعقدہ وزراءخارجہ اجلاس میں یورو کمیشن کی اس تجویز کو مسترد کر دیا تھا کہ افریقہ اور مشرق وسطیٰ کے ملکوں سے آئے ہوئے غیر قانونی تارکین وطن کو یورپی اتحاد میں کھپانے کی خاطر کوٹہ مقرر کر دینا چاہئے تاہم اس تجویز سے متفق وزرائے خارجہ رواں ماہ کے آخر تک رضاکارانہ بنیادوں پر قابل عمل تجویز دیںگے۔ دوسری جانب یورپ کے بہت سے ممالک میں لوگ مہاجرین کو شہریت دینے کے خلاف مظاہرے کر رہے ہیں۔