جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب: لڑکیوں کو چھیڑنے پر متعددنوجوان گرفتار

datetime 22  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جدہ(نیوزڈیسک)سعودی شہرجدہ کی ساحلی تفریح گاہ پر عید الفطر کے دوسرے دن دو لڑکیوں کو ہراساں کرنے پر نوجوانوں کی نامعلوم تعداد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق ماہرین نے اس طرح کے واقعات کو روکنے کے لیے سخت قانون کا مطالبہ کیا ہے۔ اتوار کے روز سوشل میڈیا پر اس واقعہ کی ایک وڈیو کلپ بہت تیزی سے پھیلنے کے بعد لوگوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی تھی۔ ان کا مطالبہ تھا کہ ان مجرموں کو گرفتار کیا جائے۔ مکہ کے گورنر پرنس خالد الفیصل نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات تیزی سے تحقیقات کریں اور ملوث افراد کو گرفتار کریں۔ ایک ویب سائٹ کے مطابق جدہ پولیس کے ڈائریکٹر مسعود الدعوانی نے کہا ہے کہ اس وڈیو کا تجزیہ کرنے اور مجرموں کی شناخت کے لیے ایک ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ”مشتبہ افراد کو حراست میں لیے جانے کے بعد ان سے پوچھ گچھ کی گئی اور پھر مزید تفتیش اور کارروائی کے لیے انہیں متعلقہ حکام کے حوالے کردیا گیا۔ “ اس وڈیو سے ظاہر ہوتا ہے کہ لڑکوں کا ایک گروپ ان لڑکیوں پر جملے کس رہا ہے اور ان کا راستہ روک کر ان سے کچھ مطالبہ کررہا ہے۔ تاہم یہ لڑکیاں وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہوگئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…