نئی دہلی(نیوزڈیسک) دنیا بھر میں سب اچھا کا راگ الاپنے والے بھارت کا یہ حال ہے کہ بھارت کے غربت سے تنگ کسانوں میں خود کشیوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کسانوں میں خودکشیوں کا سب سے زیادہ رجحان بھارتی ریاست کرناٹکا میں دیکھا جارہا ہے اور ریاست کے مختلف علاقوں میں صرف 24 گھنٹوں کے دوران کسانوں کی خود کشی کے 7 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ جو رپورٹ نہیں ہوئے اس کی تعداد اس کے علاوہ ہے۔دوسری جانب بھارتی ریاست مہاراشٹر میں بھی صرف 7 ماہ کے دوران کسانوں کی خود کشی کے اب تک 1300 سے زائد واقعات رونما ہو چکے ہیں جو 1981 میں پورے سال ہونے والے واقعات سے بھی زیادہ ہیں۔ مہاراشٹر میں 2013 میں کسانوں کی خود کشی کے 1296 واقعات رپورٹ ہوئے تھے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی کرناٹکا میں 16 کسانوں نے خود کشی کی تھی جب کہ گزشتہ برس بھارت میں 12 ہزار سے زائد کسانوں نے خودکشی کی تھی۔
بھارت میں کسانوں کی خودکشیوں میں ریکارڈ اضافہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سیف علی خان کا کرینہ کپور کے ساتھ تعلقات میں عدم تحفظ کا انکشاف















































