میلبورن(نیوزڈیسک)آسٹریلوی حکومت نے آئندہ 5 سالوں میں لاکھوں بلیوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ آسٹریلیا کے وزیر ماحولیات گریگ ہنٹ نے میلبورن چڑیا گھر میں 5 سالہ حکومتی منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 2020 تک 20 لاکھ مقامی بلیوں کو مارا جائے گا تاکہ ملک کے مقامی جانور اور پرندوں کا تحفظ کیا جا سکے۔ وزیر ماحولیات کا کہنا تھا کہ بلیاں چھوٹے چوہوں اور جانداروں کا بھی شکار کر رہی ہیں جو ماحول اور زراعت کے لئے مفید ہیں۔ اس کے علاوہ لگ بھگ 120 نایاب جانوروں کو براہ راست ان بلیوں سے خطرات لاحق ہیں کیونکہ وہ ان کی خوراک بھی ختم کر رہی ہیں۔ منصوبے کے تحت سال 2020 ءتک 5 نئے جزائر اور ملک کے 10 مختلف علاقوں میں 20 لاکھ بلیوں کو ختم کرکے ایک کروڑ ہیکٹر زمین کو بچایا جائے گا۔ آسٹریلیا نے ان بلیوں کو قدرتی ماحول کے لئے خطرہ قرار دیا ہے اور ان کے خاتمے پر ملک کے تمام اداروں اور صوبوں نے بھی اتفاق کیا ہے جسے کے تحت انہیں زہر خورانی اور فائرنگ سے مارا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق 20 لاکھ بلیاں روزانہ لاکھوں مقامی جانوروں کو ہلاک کر رہی ہیں اور اس کے مقامی جاندار بہت تیزی سے ختم ہو رہے ہیں جن میں پرندے بھی شامل ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
کورونا بوسٹر ویکسین لگوانے والوں کیلئے اہم خبر ، سائنسدانوں کا بڑا انکشاف
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، نئی قیمتوں کا اعلان
-
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
4 اگست کو سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
-
بجلی کے یونٹ پر سیلز ٹیکس کا نیا طریقہ کار نافذ
-
دانتوں کے کیڑے سے بچاؤ کا مؤثر اور آسان طریقہ سامنے آگیا
-
55 سالہ شخص کی 2 کم عمر لڑکیوں سے جنسی زیادتی
-
متحدہ عرب امارات نے محدود مدت کیلئے بڑی سہولت دے دی
-
ہاتھ ملانے پر پابندی، بھارتی ویمن کھلاڑی فاطمہ ثناء کے گلے لگ گئیں، ویڈیو وائرل
-
جامعات اور کالجز میں دو روزہ تعطیل کا فیصلہ
-
اگست سے اکتوبر تک ملک میں معمول سے کم بارشوں اور زیادہ گرمی کی پیشگوئی
-
رشتے کے تنازع پر مخالفین کی گھر میں فائرنگ، 3 بھائی جاں بحق, بچہ زخمی
-
گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان



















































