لندن (نیوزڈیسک) برطانیہ کی حکومت نے غیر ملکی جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی اور ان کے خلاف کریک ڈائون کے لیے برطانوی ویزا کے اجرا کے لیے نیا قانون نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت ویزا کی درخواست دینے والے کے لیے اپنے متعلقہ ملک کی پولیس سے یہ تصدیق کرانا لازمی ہوگی کہ اس کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہے۔ ٹیلی گراف نے یہ خبر دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ستمبر سے نافذالعمل ہونے کے اس قانون کے تحت برطانیہ میں کاروبار شروع کرنے یا سرمایہ کاری کرنے والے کو بھی اپنے اس متعلقہ ملک سے جہاں وہ گزشتہ10سال سے مقیم ہو اس بات کی تصدیق کا ثبوت پیش کرنا ہوگا کہ اس کا کوئی مجرمانہ پس منظر یا ریکارڈ نہیں ہے۔ اخبار کے مطابق وزراء چاہتے ہیں کہ ابتدائی طور پر آزمائشی سکیم کے بعد اگلے سال سے یہ قوانین دیگر ممالک سے آنے والے امیگرنٹس پر بھی نافذ کردئیے جائیں گے۔ حکومت نے اس کریک ڈائون کا فیصلہ بڑھتی ہوئی امیگریشن اور حکومت کی جانب سے ہر سال سیکڑوں کرمنلز کو ڈی پورٹ کرنے میں ناکام رہنے کے پیش نظر کیا ہے