ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

بھارت میں شدید بارشوں سے 22 افراد ہلاک

datetime 21  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوزڈیسک )ممبئی سمیت 2 بھارتی ریاستوں میں موسلا دھار بارش کے بعد نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا جب کہ مختلف حادثات و واقعات میں 22 افراد ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی ریاستوں مدھیہ پردیش اور جھارکھنڈ میں گذشتہ دو روزسے مسلسل بارش کے باعث 22 افراد ہلاک گئے اور بہت سے لوگوں کے سیلاب میں پھنسے ہونے کا خدشہ ہے جب کہ ممبئی میں گزشتہ رات ہونے والی موسلا دھار بارش کے باعث سڑکوں پر پانی کھڑا ہوگیا اورریل اورسڑکوں پرآمدورفت بھی بری طرح متاثرہے۔ مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے قریب ضلع سیہور میں 10 افراد بارش کے پانی میں بہہ گئے جب کہ اب تک 8 لاشوں کو پانی سے نکالا جا چکا ہے۔دوسری جانب اجین اور اندورکے اضلاع میں بارش سے معمولات زندگی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ ریاست کے محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ اندور، اجین، ہوشنگ آباد اور ہردا کے اضلاع میں اگلے 24 گھنٹوں میں مزید بارش کا امکان ہے۔ جھارکھنڈ میں بھی گذشتہ 72 گھنٹوں سے جاری بارش میں اب تک 12 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جھارکھنڈ کے پلامو، لوہردگا، گملا اور رانچی میں کئی علاقوں کا رابطہ بھی منقطع ہوگیا جب کہ موسلا دھار بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی ہونے کے باعث نصف درجن سے زائد رابطہ پل بھی سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…