اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

ملکہ برطانیہ کو 1933 میں نازی سیلوٹ سکھایا گیا ،برطانوی اخبار

datetime 20  جولائی  2015 |

 لندن(نیوزڈیسک)ملکہ برطانیہ الزبتھ کو 1933 میں نازی سلوٹ سکھایا گیا۔ایک برطانوی اخبار نے شاہی خاندان کی پرانی ویڈیوز سے لی گئی تصویر شائع کی ہے ، جس میں ملکہ الزبتھ دوم کو بچپن میں ’نازی سلیوٹ‘ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے ، شاہی خاندان نے تصویر کی اشاعت پر تحقیقات کا اعلان جبکہ عوام نے حیرانی کا اظہار کیا ہے ، برطانوی اخبار کی جانب سے جاری 17 سیکنڈ دورانیے کی یہ تاریخی وڈیو آٹھ عشرے پہلے اس وقت بنائی گئی تھی، جب جرمنی میں نازی آمر اڈولف ہٹلر نے اقتدار سنبھالا تھا ، اور اُس وقت ملکہ کی عمر تقریباً سات برس تھی ۔وڈیو سے لی گئی اس بلیک اینڈ وائٹ تصویر میں شہزادی الزبتھ کی والدہ بھی نازیوں کی طرح اپنے دائیں ہاتھ کو ایک مخصوص انداز میں ہوا میں لہراتے ہوئے دیکھی جاسکتی ہیں۔اس وڈیو میں شہزادی الزبتھ اپنی بہن شہزادی مارگریٹ اور والدہ کے ساتھ کھیل رہی ہیں جبکہ ان کے انکل اور مستقبل کے بادشاہ ایڈورڈ ہشتم بھی ان کے ساتھ ہیں، جو بظاہر ان بچیوں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔دوسری جانب، بکنگھم پیلس کے ترجمان نے بیان میں 1933ء میں بنائی گئی وڈیو سے لی گئی تصویر کی اشاعت کو مایوس کن امر قرار دیا ہے اور کہاہے کہ شاہی خاندان کی نجی وڈیو سے بنائی تصویر کا غلط استعمال کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں کہ وڈیو کیسے حا صل کی گئی اور یہ کہیں اس کے پیچھے مجرمانہ سرگرمی تو نہیں



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…