طرابلس (نیوزڈیسک )لیبیا میں سرگرم دہشت گرد تنظیم ‘اسلامک اسٹیٹ’ نے دو مقامی باشندوں کو “فجر لیبیا” نامی تنظیم کے لیے جاسوسی کے الزام میں سرت شہر میں سر عام لٹکا دیا۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق “داعش” کے مقرب ذرائع نے انٹرنیٹ پر پوسٹ ایک بیان میں بتایا ہے کہ دونوں لیبی باشندوں کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا جس کے بعد سرت میں ایک چوک میں ان کی لاشی لٹکائی گئی ہیں۔سرت کے مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ مصرات شہر سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو ہفتے کے روز قتل کرنے کے شہر کے ایک چوک میں لٹکا دیا گیا تھا، ان کی لاشیں کئی گھنٹے تک وہیں لٹکتی رہیں۔مقتولین میں سے ایک کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اس نے چند روز قبل “فیس بک” پر داعش” کی بنغازی شہر میں عسکری معاونت کرنے والے افراد کے نام ظاہر کیے تھے جس کے بعد اسے قتل کر دیا گیا ہے۔