ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

سرکاری و اتحادی افواج نے عدن سے حوثیوں کا قبضہ چھڑا لیا

datetime 18  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صنعا(نیوزڈیسک)) یمن میں سرکاری اور اتحادی افواج نے حوثی باغیوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے انہیں علاقہ چھوڑنے پر مجبور کردیا ہے جب کہ ملک کے دوسرے بڑے شہر عدن پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کئی روز سے سرکاری و اتحادی افواج اور حوثیوں کے درمیان جاری شدید لڑائی کے بعد افواج نے حوثیوں کو شہر سے نکال کر اس پرکنٹرول حاصل کرلیا ہے اور عدن سے حوثیوں کی واپسی کے بعد مقامی افراد نے گھروں کو لوٹنا بھی شروع کردیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے یمن کے جلا وطننائب صدر خالد بابا نے کہا کہ حکومت عید کے پہلے روزباغیوں سے عدن کی آزادی کا اعلان کرتی ہے، حکومت عدن سمیت دیگر شہروں میں زندگی کی بحالی کی کوششیں کررہی ہے تاہم شہری کلیئر کرائے گئے علاقوں میں واپس جاسکتے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ رات سرکاری افواج نے گولڈ ایرو کے نام سے باغیوں کے خلاف بھر پورآپریشن شروع کیا گیا تھا جس میں سب سے پہلے افواج نے عدن کے ایئر پورٹ پر کنٹرول حاصل کیا اور حوثیوں کے شہر سے نکلنے کے بعد تمام سرکاری عمارتوں پر بھی کنٹرول حاصل کرلیا گیا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…